Saturday, 7 May 2016
ماں کی محبت کا عالمی دن۔۔۔؟؟
Unknown
23:04
0
comments
23:04
0
comments
میں کیسے اس ماں کی محبت کو ایک دن کے لیے مخصوص کردوں جو مجھے اس دنیا میں لانے کا باعث بنی،
میں کیسے اس ماں کی محبت کو ایک دن کے نام کردوں جو بچپن میں آٹھ ماہ تک ساری رات مجھے گود میں لے کر ٹہلاتی تھی کہ میری طبیعت خراب تھی،
میں کیونکر ماں کی محبت کو ایک دن کے لیے مخصوص کروں جس نے اپنے منہ کا نوالہ میرے منہ میں ڈالا، جو عید پر ہم بھائیوں اور بہن کو نئے کپڑوں میں دیکھتی تو اسکی عید ہوجاتی،
میں کیسے ماں کی محبت کو ایک دن کے لیے مختص کروں کہ پانچ سال سے میں گھر سے باہر اور جب بھی مجھے کوئی چھوٹی سی بھی تکلیف ہوتو فوری کال آجاتی ہے کہ تمہاری طبیعت خراب ہے یا کوئی مسئلہ ہے، کہ جس ماں کی محنت و مشقت کی وجہ سے میں آج اس مقام پر موجود ہوں۔
یہ مغرب زدہ لوگ کہ جن کے کتے چوبیس گھنٹے انکے ساتھ ہوتے ہیں مگر یہ ماں باپ کو اولڈ ہاؤسز میں چھوڑ آتے ہیں انکا تو سمجھ آتا ہے کہ وہ سال میں ایک دن ہاتھوں میں گلدستے پکڑے اپنے ماں باپ کے پاس پہنچ جائیں اور سال بھر کا قرض اتار دیں مگر ہم مسلمان ان ماں باپ کی محبتوں کو ایک دن کے لیے مختص کردیں کہ جنکے قدموں تلے جنت ہے۔ افسوس صد افسوس پتہ نہیں اور کتنی پستی ہمارا مقدر ہے۔۔!!
میرا ہر دن ماں کی محبت کا عالمی دن ہے،
رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِيْ صَغِيْرَا -
تحریر: سید طلحہٰ جاوید












0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔